Home Uncategorized خواہش ہے والدین جنت سے میری فلموں کو دیکھ سکیں، شاہ رخ خان

خواہش ہے والدین جنت سے میری فلموں کو دیکھ سکیں، شاہ رخ خان

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں جذباتی انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کریں جنہیں ان کے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔

شاہ رخ نے بتایا کہ ان کے فلمی کیرئیر کے آغاز سے پہلے ہی ان کے والدین کا انتقال ہو چکا تھا، اور وہ ان کی کامیابیاں نہیں دیکھ سکے۔

شاہ رخ خان نے کہاکہ“مجھے ہمیشہ یہ احساس رہا ہے کہ میں ایسی بڑی فلمیں بناؤں جو میرے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والدین کو فخر محسوس کرانا چاہتے تھے اور اسی جذبے کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

اس پوڈ کاسٹ میں شاہ رخ خان نے اپنی مشہور فلم دیوداس کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا، لیکن وہ یہ فلم اپنی ماں کے لیے کرنا چاہتے تھے۔

شاہ رخ نے کہا، “میری ماں میرے لیے آسمان کا ایک ستارہ تھیں اور میں محسوس کرتا تھا کہ اگر میں دیوداس کروں گا تو وہ اسے بہت پسند کریں گی۔

خیال رہے کہ دیوداس شاہ رخ کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے، جس میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشت نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...