Home سیاست حکومت کا آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

حکومت کا آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے آئینی ترمیم سینیٹ میں کل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ظہرانے کے بعد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل سینیٹ میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین کو دیگر جماعتوں کی لیڈرشپ سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریف کیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...