Home سیاست عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ کلامی

عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ کلامی

Share
Share

راولپنڈی: دوران عدت نکاح کیس میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل بھی دوران جرح خاور مانیکا سے لڑ پڑے، وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا کو مکا مارنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینے کو تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لے۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا، خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو، میرا گھر برباد کر دیا ہے تم نے۔

بانی پی ٹی آئی خاور مانیکا سے قرآن پاک پر حلف لینے پر اسرار کرتے رہے، عدالت کے جج قدرت اللہ نے جیل حکام سے قرآن پاک طلب کرلیا، جج نے کہا کہ قرآن پر حلف کے بعد گواہ اور جرح کا حق ختم ہوجائے گا اور حلف پر فیصلہ کریں گے،۔

عدالت نے قرآن پر حلف سے متعلق تحریر بھی لکھ دی، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء سے مشورہ کیا اور کہا قرآن پر حلف کے علاوہ جرح بھی کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاور مانیکا پر جرح کی، جرح مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر اپنے اور بشریٰ بی بی کے قرآن پر حلف کا مطالبہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہنا چاہتا ہوں کہ بشریٰ بی بی سے کبھی ناجائز تعلقات نہیں رہے۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی کو کلیئر کرنا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جج کے سامنے پہنچ گئے۔

خاور مانیکا بھی جج کے سامنے پہنچ گئے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی، خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ بچے سوال کرکر کے تھک گئے مگر تم نے جواب نہیں دیا، چھوٹی بیٹی رات کو اُٹھ اُٹھ کر روتی ہے، میرا گھر اور بچے برباد کر دیئے۔

بانی پی ٹی آئی نے خاور مانیکا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں چھ سال بعد یاد آیا ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...