Home سیاست ‎گندم تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو جاؤں گا، معاملے میں جھول ہے نہ کرپشن، انوارالحق کاکڑ

‎گندم تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو جاؤں گا، معاملے میں جھول ہے نہ کرپشن، انوارالحق کاکڑ

Share
Share

اسلام آباد:سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گندم تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو جاؤں گا، معاملے میں نہ جھول ہے نہ کرائسس ہے اور نہ کرپشن ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ گندم امپورٹ کے معاملے میں چائے کی پیالی میں طوفان مچایا ہوا ہے، 400 ارب گندم کی بات انسپکٹر جمشید کی کہانی کی طرح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی میں اندازہ لگایا گیا 3 سے 4 ملین ٹن گندم کی ضرورت ہے، ہم نے گندم درآمد کیلئے کوئی نیا قانون منظور نہیں کیا، گندم درآمد کا ایس آر او پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے جاری کیا تھا، گندم سرکاری خزانے سے درآمد کرنے کو منع کر دیا تھا۔

سابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو گندم درآمد کرنے کا کہا تھا، ہم نے گندم درآمد کا پرائیویٹ سیکٹر سے کہہ کر قوم کا پیسہ بچایا، پرائیویٹ سیکٹر کی بڈنگ حکومت کا کام نہیں، 60 کمپنیوں نے گندم درآمد کی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...