Home نیوز پاکستان چیئرمین ایف بی آر نے معذرت نہ کی تو مارکیٹوں کو ایف بی آر اہلکاروں کے لیے نوگوایریا بنا دیں گے،تاجربرادری

چیئرمین ایف بی آر نے معذرت نہ کی تو مارکیٹوں کو ایف بی آر اہلکاروں کے لیے نوگوایریا بنا دیں گے،تاجربرادری

Share
Share

کراچی: چئیرمین ایف بی آر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں کراچی کے تاجروں نے موقع نہ ملنے پر احتجاج کیا اور زبیر ٹوانہ نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور، گوجروانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات اور دیگر شہروں کے تاجروں کے ساتھ چیئرمین ایف بی آر کا آن لائن اجلاس ہوا۔

کراچی کی تاجر براردی کی نمائندگی کرنے والے شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ اجلاس میں چئیرمین ایف بی آر نے صرف تاجروں کو ہراساں کرنے کی باتیں کیں اور کراچی والوں کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کے بعد کراچی کو موقف نہ دینے پر ہم نے احتجاجا اجلاس کا بائیکاٹ کیا جبکہ اجلاس میں تاجر دوست اسکیم سمیت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر بات ہونی تھی۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے معذرت نہ کی تو مارکیٹوں کو ایف بی آر اہلکاروں کے لیے نوگوایریا بنا دیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...