Home سیاست مجھے گرفتار یا نااہل کیا گیا تو شاہ محمود پارٹی کی قیادت کریں گے، جلدبہت بڑا سرپرائز دوں گا،عمران خان

مجھے گرفتار یا نااہل کیا گیا تو شاہ محمود پارٹی کی قیادت کریں گے، جلدبہت بڑا سرپرائز دوں گا،عمران خان

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل یا گرفتار کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کریں گے اور مستقبل میں مراد سعید ایک بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئیں گے۔

عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جلد وقت تبدیل ہوگا اور آنے والے دنوں میں بہت بڑا سرپرائز دوں گا، فوج سے میری کوئی لڑائی نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے وکلا کی ٹیم سے مشاورت کی ہے، انشاء اللہ جلد ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ گرفتاری، نااہل کروانے سمیت مجھے جان سے مارنے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے، اگر گرفتار یا نااہل ہوا تو شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک جیسے سئنیر پارٹی کے معاملات دیکھیں گے‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں، پارٹی کے لئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہی فتح ملے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے، آج بھی ریفرنڈم کروا کے دیکھ لیں رزلٹ سامنے آجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، اس چیز پر حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے کبھی نہیں کہا، اگر مجھے گولیاں لگنے پر توڑ پھوڑ نہیں ہوتی تو اب کیسے ممکن تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا، جب ہم عوامی طور پر جیت رہے ہیں تو ہم کیوں توڑ پھوڑ کی طرف جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...