Home Uncategorized میں صدر ہوتا تو ایران کی اسرائیل پر حملے کی ہمت نہ ہوتی، ڈونلڈ ٹرمپ

میں صدر ہوتا تو ایران کی اسرائیل پر حملے کی ہمت نہ ہوتی، ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر ایران کبھی حملہ نہ کرپاتا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی بزدلی کی وجہ سے ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے معاملے میں موجودہ حکومت نے جو کمزوری دکھائی وہ ناقابلِ یقین ہے۔ جوبائیڈن نے اسرائیل کی ویسی حمایت نہیں کی جیسے کرنی چاہیے تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی کمزوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حماس اور ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر بن گیا تو اسرائیل کو کسی بھی معاملے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار حماس کو جڑ سے ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...