Home سیاست پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے،نواز شریف کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو

پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے،نواز شریف کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ایس سی او کانفرنس کی کوریج کیلیے آئے بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاک بھارت کرکٹ اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لاہور میں بھارتی صحافیوں کے وفد نے نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ پڑوسی ملک کے صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہیں، پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی ٹیم سے پوچھیں گے تو وہ بھی کہیں گے کہ ہم پاکستان جا کر کھیلنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں اگر بھارتی وزیراعظم خود شریک ہوتے تو اچھا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کا ماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی بھارتی پنجاب جانا چاہتی ہوں تاکہ فرق دیکھ سکوں، پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب دونوں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...