Home Uncategorized ‎ایران نے حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا ،صدر جوبائیڈن

‎ایران نے حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا ،صدر جوبائیڈن

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مجھے توقع ہے کہ ایران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کرے گا اور اگر کوئی حملہ ہوا تو امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا اور بھرپور دفاع کرے گا۔

وائٹ ہاوٴس میں تقریب کے دوران شرکاء کے سوال پر جواب دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حساس معلومات پر بات نہیں کرنا چاہتا لیکن مجھے امید ہے کہ ایران جلد سے جلد اسرائیل پر حملہ کرے گا، ایران کیلئے میرا پیغام ہے وہ ایسا نہ کرے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ایران حملے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور اس کا بھرپور ساتھ دیں گے، اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ دمشق میں قونصل خانے پر حملے کا جواب دینے کیلئے ایران کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی دھمکیاں حقیقی ہیں، ہم اب بھی ایران کے ممکنہ خطرے کو حقیقی اور قابل اعتبار سمجھتے ہیں۔

جان کربی نے مزید کہا ہے کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ کسی حملے کی صورت میں اسرائیل اپنے دفاع کے قابل ہو، امریکا اسرائیل کے دفاع کیلئے اپنے عزم میں سنجیدہ ہے۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ ایرانی حملے کے وقت کا تعین نہیں کر سکتے تاہم خطرے کے پیش نظر خطے میں اپنی افواج کی حیثیت پر غور کر رہے ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...