Home سیاست اپنی باری آئی ہے تو سر پر بالٹی ہے، عدالت میں آکر توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا،عطاء تارڑ

اپنی باری آئی ہے تو سر پر بالٹی ہے، عدالت میں آکر توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا،عطاء تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں سزا سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں آپ کو عدالت میں آکر توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار بھی پیش ہونے کی زحمت نہیں کی، عدالت نے آج استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت پیش کیوں نہیں ہو رہے، اس کیس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو رقوم حاصل کی گئیں ان کی منی ٹریل کوئی نہیں ہے، چوری کی ہے جواب تو دینا ہوگا، ہمیں کہتے تھے رسیدیں دکھاوٴ، تلاشی دو، اپنی باری آئی ہے تو سر پر بالٹی ہے، ٹانگیں تھر تھر کانپ رہی ہیں، آپ کو عدالت میں آکر توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کہہ رہی ہے 9 مئی کے مظاہرین کو ریلیف دیا جائے، ہندوستان میں بھی کچھ لوگ کہہ رہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی ہمارا دوست ہے، آج تک کشمیر میں مظالم جاری ہیں، اسرائیل نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھاتا ہے، ہم اسرائیل کے درد کو سمجھتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...