Home سیاست نواز شریف اگر چوتھی بار وزیراعظم بنا تو پی ٹی آئی کارکنوں سے بدترین انتقام لے گا،بلاول بھٹو

نواز شریف اگر چوتھی بار وزیراعظم بنا تو پی ٹی آئی کارکنوں سے بدترین انتقام لے گا،بلاول بھٹو

Share
Share

چنیوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست تشدد کی سیاست ہے، وہ اگر چوتھی بار وزیراعظم بنا تو پی ٹی آئی کارکنوں سے بدترین انتقام لے گا۔

چنیوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ میں یہ حالات نہیں دیکھے ، ایک طرف معاشی بحران ہے تو دوسری طرف ہمارے پورے معاشرے میں ایک بحران پیدا کیا گیا ہے، اس لیے کہ پرانے سیاستداں عوام کی خدمت کے بجائے انتقام لینے کے لیے سیاست کررہے ہیں، اور اس کا نقصان ملک، عوام اور معیشت کو ہورہا ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ آپ ہمارے کاموں کا اس شخص سے موازنہ کریں جو چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے سے پوچھیں کہ اپنے پچھلے ادوار میں تعلیم اور صحت کے لیے کیا کام کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...