Home سیاست اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، عمران خان

اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں، عمران خان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہناہے کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں۔ اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں۔ اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے۔ ایک دن تو الیکشن کرانے ہیں، تو کرائیں۔

اسلام آبادہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں، الیکشن پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں واپسی کے سوال پرچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں کوئی آئین بھی ہے؟۔ وہ آئین توڑنا چاہ رہے ہیں، ہم آئین پر کھڑے ہیں۔ ہم رْول آف لا پر کھڑے ہیں، وہ قانون آئین توڑ رہے ہیں۔ توہین عدالت کر رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوتے تو کیا ہو گا ؟، جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ آئین ٹوٹ جائے گا۔ جنرل باجوہ نے چوروں کا ٹولہ مسلط کیا ہے۔ ہم 12 ماہ سے لگے ہیں الیکشن کے لیے، مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات میں ابھی تک انہوں نے کوئی آفر نہیں کی۔

آڈیو لیک سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آڈیو ریکارڈنگ جو کر سکتے وہی کر رہے ہوں گے۔ باجوہ خود کہتا کہ عمران خان خطرناک ہے۔اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہو گا، اسی کی بات چلے گی۔ ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور پی ڈی ایم خلاف۔ ہمارا اس سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

جنرل باجوہ اور کشمیر سے متعلق حامد میر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتا ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔ مذاکرات کا پہلے دن سے کہہ رہا تھا الیکشن کی تاریخ پر کر سکتا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے بیان بازی ہو رہی ہے ؟، جس پر عمران خان نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں۔ اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں۔ اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے۔ ایک دن تو الیکشن کرانے ہیں، تو کرائیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...