Home sticky post 6 آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات، باہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات، باہمی دلچسپی ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور ا?رمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، خطے میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Share
Related Articles

ہرمشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم...

بھارتی طیاروں کو گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد:بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری...

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ...

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...