Home سیاست دھرتی کا کوئی سچا بیٹا ہے تو وہ ہے نوازشریف، آپ کے مسائل دنوں میں حل کریں گے،مریم نواز

دھرتی کا کوئی سچا بیٹا ہے تو وہ ہے نوازشریف، آپ کے مسائل دنوں میں حل کریں گے،مریم نواز

Share
Share

ننکانہ صاحب: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھرتی کا کوئی سچا بیٹا ہے تو وہ ہے نوازشریف، آپ کے مسائل دنوں میں حل کریں گے،وعدہ کرتی ہوں نواز شریف کو خدمت کا موقع دینگے تو مہنگائی ختم ہو جائیگی۔

ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں پہلی بار آئی ہوں، اتنی سردی میں بھی میری مائیں اور بہنیں بیٹھی ہیں، ننکانہ صاحب کے لوگ مشکل وقت سے نہیں ڈرے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جب وعدہ کر رہے تھے، میں خوش ہو رہی تھی، نوازشریف اس ننکانہ صاحب کو سجائے گا، ننکانہ نے فیصلہ سنا دیا، شیر کو ننکانہ میں فتح ہو گی۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد سے نہیں، 120 روپے کلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، کہا جاتا ہے نوازشریف لاڈلہ ہے، ہاں ہے لیکن عوام کا لاڈلہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بار بار نوازشریف کو نکال دیتے ہیں، نوازشریف کو بار بارنکالا لیکن ننکانہ والے ووٹ دے کر واپس لائے، ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں، ہمارا مقابلہ 20 روپے کی روٹی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرتی کا کوئی سچا بیٹا ہے تو وہ ہے نوازشریف، آپ کے مسائل دنوں میں حل کریں گے، نوازشریف کو اتنے ووٹ دینا کہ نوازشریف کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہ رہے، مقابلے میں کوئی نظر آئے نہ آئے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...