نیویارک:امریکا کی سابق خاتون اوّل مشال اوباما نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں دوسری بار جیت گئے تو خواتین کے لیے مشکلات ہوجائیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشال اوباما نے حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار کملاہیرس کی انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔
مشال اوباما نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ دینے والے اپنے شوہروں اور خاندان کے دیگر مردوں کی مایوسی کو نظرانداز کرتے ہوئے کملا ہیرس کو ووٹ دیں۔
مشال اوباما نے مرد ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کملا ہیرس کامیاب نہیں ہوئیں تو آپ کی بیوی، آپ کی بیٹی، آپ کی ماں اور مجھ سمیت تمام خواتین کے حقوق محفوظ نہیں رہیں گے۔
سابق صدر کی اہلیہ نے اپنی تقریر میں بتایا کہ کس طرح نئی پابندیوں نے کچھ خواتین کو صرف بنیادی طبی دیکھ بھال حاصل کرنے کے لیے ایک ریاست سے دوسری ریاست کی جانب سفر پر مجبور کیا۔
مشال اوباما نے کہا کہ ہماری حیثیت بچے پیدا کرنے والی مشین سے زیادہ نہیں۔ خواتین اپنے جسم پر کنٹرول کی خود مالک ہیں۔