Home سیاست اختلافات کو دفن کر کے ایک ہو جائیں تو پھر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی،وزیراعظم

اختلافات کو دفن کر کے ایک ہو جائیں تو پھر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی،وزیراعظم

Share
Share

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کہ 190 ملین پاؤنڈ فراڈ کے ذریعے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گئے، یہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کر کے دانش سکولز بناتے تو سلام پیش کرتا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں اتحاد قائم کریں، اختلافات کو دفن کر کے ایک ہو جائیں تو پھر کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، آئیں چارٹر آف اکانومی پر بات کریں، مل بیٹھیں اور پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کریں، صرف فیصلہ کرنا ہو گا ہم نے تقدیر بدلنی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج بڑے عرصے بعد دانش سکول کے طلبا سے ملاقات ہوئی، طلبا کے ہاتھ میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش سکول کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کی باتیں سن کر خوشی ہوئی، جب دانش سکول بنانے کا فیصلہ کیا تو شدید مخالفت ہوئی، کہا گیا شہباز شریف دانش سکولوں پر پیسے ضائع کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں نے مخالفت کی پرواہ کیے بغیر دانش سکول بنائے، طلبا و طالبات نے محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر مقام حاصل کیا، کیا میں نے دانش سکول بنا کر گناہ کیا؟، میرا بس چلے تو پورے ملک میں دانش سکول بناؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے ہیرے بیچ کر دانش سکول بنائے جاتے تو سراہتا، قوم کو بے دردی سے دھوکا دیا گیا، دوسروں کو چور، ڈاکو کہہ کر ملک کو کنگال کر دیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ فراڈ کے ذریعے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گئے، یہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کر کے دانش سکولز بناتے تو سلام پیش کرتا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے کہیں پیچھے چھوڑ کر محسن نقوی سپیڈ سے کام کیا

انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کو ملک بھر میں پھیلانا ہو گا، اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پورے پاکستان میں دانش سکولوں کا جال بچھا دوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران مجھے لیپ ٹاپ کو رشوت دینے کا طعنہ دیا جاتا تھا، آج لاکھوں بچے لیپ ٹاپ کے ذریعے رزق حلال کما رہے ہیں، الزام تراشیاں، چور، ڈاکو کے بیانیے نے قوم کو تقسیم کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو 15 ماہ ہو چکے، سیلاب، مہنگائی، آئی ایم ایف پروگرام سے لیکر ہر جگہ تقسیم دیکھی، معاشرے کی بدترین تقسیم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو تباہ کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت آئے اور جائے چارٹر آف اکانومی پر کام ہونا چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام ہماری مجبوری بن گیا تھا، اگر ڈیفالٹ کر جاتے تو بین الاقوامی دروازے بند ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوتا تو صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نہ نکلتا، ڈیفالٹ کر جاتے تو مجیب الرحمان شامی نے کہنا تھا کہ شہباز شریف دور میں ملک ڈیفالٹ ہوا، اللہ کا شکر ہے آئی ایم ایف پروگرام ہو گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد سانس لینے کا موقع ملا، ہم نے زراعت کے شعبے پر توجہ دینی ہے، آج ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، سب سے پہلے مجھے اور پھر سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت 1991 کے بعد آج تک آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا، پاکستان میں بے شمار وسائل ہیں، بیرون ملک وکیلوں کی فیسیں بھر کر پاکستان کا خزانہ کھوکھلا ہو گیا، اس طرح کشکول نہیں ٹوٹے گا۔

Share
Related Articles

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...