Home سیاست آئی جی اسلام آباد ہی غیر محفوظ، بلٹ پروف گاڑی مانگ لی

آئی جی اسلام آباد ہی غیر محفوظ، بلٹ پروف گاڑی مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے والے آئی جی خود ہی غیر محفوظ ہوگئے۔آئی جی اسلام آباد نے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی۔

ہر وقت پولیس فورس کے گھیرے میں رہنے والے آئی جی اسلام آباد نے بلٹ پروف گاڑی کا مطالبہ کر دیا۔ آئی جی پولیس کی جانب سے تھریٹ لیٹر کے بعد اہلکاروں اور شہریوں میں خوف بڑھ گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ضلعی انتظامیہ کو تھریٹ اسسمنٹ لیٹر فراہم کر دیا جس میں کہا گیا کہ کمیٹی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو خطرہ ہے، آئی جی اسلام آباد کو مستقل بنیادوں پر بلٹ پروف گاڑی دی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تاحال اسلام آباد پولیس کے پاس اپنے اہلکاروں اور افسران کی سکیورٹی کے لئے کوئی پروٹکٹیڈ گاڑی موجود نہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو کوئی تھریٹ نہیں۔

Share
Related Articles

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں مزیدوسعت،صدر،وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے...