Home نیوز پاکستان غیر شرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش نہ کرنے کی استدعا

غیر شرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش نہ کرنے کی استدعا

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس میں اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش نہ کرنے کی استدعا کر دی۔

سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج کو غیر شرعی نکاح کیس میں طلبی کا معاملے پر خط لکھا ہے جس میں عدالت پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم پاکستان ہیں اور سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں۔

خط میں مزیدکہاگیا ہے کہ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کا ٹرائل اٹک جیل کے اندر ہی کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اسلام آباد لانے میں سکیورٹی کا مسئلہ درپیش آسکتا ہے، ان کو درپیش سکیورٹی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...