Home سیاست غیر شرعی نکاح کیس ، بانی آ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی خدمات حاصل کر لیں

غیر شرعی نکاح کیس ، بانی آ پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی خدمات حاصل کر لیں

Share
Share

اسلام آباد:غیر شرعی نکاح کیس میں بانی تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ کی بطور وکیل خدمات حاصل کر لیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی آ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت جج قدرت اللہ نے کی۔

سلمان اکرم راجہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے وکالت نامہ جمع کرایا۔

وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ہمارے پاس اس کیس میں 4 گواہ ہیں جن کے بیانات ایک ہی دن میں کرا سکتے ہیں، گواہ پیش کرنے کے لیے تاریخ دے دیں۔

جج قدرت اللہ نے کہا کہ چلیں اس بارے میں دیکھ لیتے ہیں۔

بعدازاں وقفے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...