Home سیاست غیر شرعی نکاح کیس،وکیل درخواستگزار کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

غیر شرعی نکاح کیس،وکیل درخواستگزار کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

Share
Share

اسلام آباد:سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں درخواست گزار کے وکیل کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سینئرسول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں، عدالت پیر تک کا وقت دے دے، دستاویزات جمع کروا کر اسی روز دلائل بھی دے دیں گے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...