Home نیوز پاکستان آرمی چیف سے امام کعبہ کی ملاقات،فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی

آرمی چیف سے امام کعبہ کی ملاقات،فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید، امام کعبہ نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور اپنے متولی کا گہرا احترام کرتے ہیں۔

امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ معززین نے غزہ تنازعہ میں جاری مظالم او مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی۔اور فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان مثالی تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں اور پاکستانیوں کے دلوں میں مملکت سعودی عرب کی عقیدت کے علاوہ دونوں برادر ممالک کے درمیان نظریات کے اتحاد پر مبنی مضبوطاسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

امام کعبہ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...