Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں مزید فی یونٹ اضافے کامطالبہ

آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں مزید فی یونٹ اضافے کامطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ نے حکومت پاکستان سے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے حالیہ ورچوئل رابطے میں دی گئی ہے۔

پاکستان حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو ورچوئل اجلاس کے دوران بجٹ کے مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ورچوئل ملاقات میں آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا ہے۔

آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے تاحال کیے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کا معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے، نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہو چکے ہیں اور حکومت پاکستان نے مئی سے اب تک بیش تر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر قرض پروگرام چاہتا ہے اور حکام کو توقع ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ اسٹاف سطع کا معاہدہ ہو جائے گا کیونکہ اس پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے تجویز کردہ پیشگی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

آئی ایم ایف کے چند اسٹرکچرل نوعیت کے شرائط ورچوئل ملاقاتوں میں جلد پر کر لیا جائے گا اور یہ بھی امکان ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ ہی پاکستان آئے اور اس دورے میں معاہدہ طے پا جائے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...