Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ،اندرونی احوال

چیئرمین پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ،اندرونی احوال

Share
Share

لاہور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پر ہوں گے۔آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ ہم ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔

آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پر ہوں گے۔

آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف ملک میں ہونے والی صورتِ حال پر گہری نظر رکھتا ہے، ہم ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹرز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے، ایگزیکٹو بورڈ کاپاکستان کی سیاسی معاملات سے متعلق موقف کیا ہو گا، پیش گوئی نہیں کر سکتے، ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں۔

آئی ایم ایف وفد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف رپورٹ میں ان کا مو قف شامل کر دیا جائے گا، آئی ایم ایف کا پروگرام اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس میں توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ اس ڈیزائن کے تحت نگراں سیٹ اپ آئین کے مطابق اپنی مدت کے دوران وقت پر انتخابات کرا دے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...