Home sticky post 3 آئی ایم ایف کا یو اے ای سے دو ارب ڈالر ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا یو اے ای سے دو ارب ڈالر ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے یو اے ای سے دو ارب ڈالر ڈپازٹ پر کم از کم ایک سال رول اوور کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جائزہ وفد نے یو اے ای کا دو ارب ڈالر ڈپازٹ ایک سال کیلئے رول اوور نہ ہونے پر سوالات کیے ، سٹیٹ بینک حکام کی جانب سے اقتصادی جائزہ کے دوران ہی رول اوور پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اہم پیشرفت کیلئے آئی ایم ایف وفد کی یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کا امکان ہے۔
مرکزی بینک کے حکام نے بریف کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، عارضی رول اوور ہونے پر حکومت دوبارہ بھی بات چیت کر رہی ہے۔
پاکستانی حکام کے آئی ایم ایف کے وفد سے زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، ایکسچینج ریٹ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ پر مذاکرات ہوئے ہیں، وفد سے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات، بینکنگ ریگولیشنز سمیت اہم امور پر بھی تکنیکی مذاکرات ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تعارفی مذاکرات کے سیشن کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک سمیت سینئر مینجمنٹ نے وفد کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف وفد آج اور کل دو دنوں تک مزید کراچی میں مرکزی بینک حکام کیساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...