Home سیاست آئی ایم ایف کاعمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے گریز

آئی ایم ایف کاعمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے گریز

Share
Share

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان سے قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی مانگ لی ہے اور پا کستان سے سستا پیٹرول اسکیم شروع نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک کی صورتحال کے تناظر میںآ ئی ایم ایف کے ترجمان نے پاکستان کی صورتحال پر بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر بات چیت چل ہے، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جون 2023میں م ہوجائے گا، موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر دینے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد اور معاشی پالیسی پر عملدرآمد کی یقین دہانی چاہتے ہیں، نویں جائزہ اجلاس کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا مقصد ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 2019 میں 6.7 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ کیا تھا، پاکستان سے سستا پیٹرول اسکیم شروع نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان کی سستا پیٹرول اسکیم سبسڈی نہ دینے کے معاہدے سے انحراف ہوگا جبکہ بین الاقوامی فنڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری پر بیان اور تبصرے سے انکار کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان دینا نہیں چاہتے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...