Home سیاست آئی ایم ایف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بروقت انتخابات کی ضمانت دینے سے انکار کر دیا

آئی ایم ایف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بروقت انتخابات کی ضمانت دینے سے انکار کر دیا

Share
Share

کراچی :چيئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بدلے آئی ایم ایف سے پاکستان ميں وقت پر انتخابات کی ضمانت مانگ لی۔ تاہم آ ئی ايم ایف نے ضمانت دينے سے انکار کرتے ہوئےکہا کسی ملک کے معاملات ميں ایک حد سے زيادہ دخل اندازی نہيں کرسکتے ۔

زمان پارک لاہور ميں آئی ايم ايف کے وفد کی چيئرمين پی ٹی آئی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

آئی ايم ايف نے اليکشن کی ضمانت مانگنے کے چيئرمين پی ٹی آئی کے سوال پر کہا قرض پروگرام ڈيزائن ہی ايسےکيا ہے کہ اليکشن وقت پر ہوں، تاہم کوئی ضمانت نہيں دے سکتے۔

آئی ايم ايف چيف ناتہن پورٹر نے بتايا کہ نو ماہ کے اسٹينڈ بائی پروگرام ميں موجودہ حکومت کو ايک ارب ڈالر ہی ملے گا ، ايک ارب ڈالر نگراں حکومت کو ملے گا اور اس کے بعد آخری ايک ارب ڈالر اليکشن کے بعد بننے والی نئی حکومت کو ديا جائے گا۔

ايگزيکٹو بورڈ کے ڈائريکٹرز بارہ جولائی کی ميٹنگ ميں اپنا نکتہ نظر رکھیں گے۔ ايگزيکٹو بورڈ کا پاکستان کے سياسی معاملات سے متعلق موقف کيا ہوگا پيش گوئی نہيں کرسکتے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...