Home سیاست سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ریگولر بینچ سمیت دو آئینی بینچز کے سامنے اہم کیسز سماعت کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں پہلا آئینی بینچ ٹیکس کیسز پر سماعت پیر کو صبح ساڑھے نو بجے کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ ٹیکس کیسز پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

آئینی بینچ 500 سے زائد انکم ٹیکس 2011 کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچچ ملٹری کورٹ کیس پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ 9 مئی کیسز کی سماعت کرے گا، نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے پنجاب پراسیکوشن نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تشکیل بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...