Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے پارٹی سٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

بانی پی ٹی آئی کے پارٹی سٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے، سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل نامزد

Share
Share

اسلام آباد سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب ایک بار پھر عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نام عہدے سے مستعفی ہونے کا خط لکھا اور کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کا سیکریٹری جنرل بنانے کے لیے میں آپ کا بے حد مشکور ہوں، اس سے قبل میں عہدے سے مستعفی ہوا تھا لیکن پارلیمانی پارٹی، کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے لکھا کہ پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے پر عمران خان کا بے حد مشکور ہوں۔ میں نے بہت مشکل وقتوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور آپ کی متحرک قیادت میں بہت کچھ سیکھا۔ پی ٹی آئی ٹیم کام کرنے کے لیے بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور ہر شخص پاکستان اور پی ٹی آئی کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔

’پی ٹی آئی ورکرز نے گزشتہ 2 سالوں میں بے پناہ مشکلات برداشت کیں لیکن وہ جھک نہیں پائے۔ انہوں نے جسمانی اذیتیں اور مالی مشکلات برداشت کیں لیکن پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے نظریے پر قائم رہے‘۔

عمر ایوب نے لکھا کہ وہ خاص طور پر بیرسٹر گوہر علی خان صاحب، سینیٹر شبلی فراز صاحب، اراکین پارلیمانی پارٹی، سیاسی جماعتوں کی طرف سے زبردست حمایت کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی عاجزانہ رائے میں، ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے کیونکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ اور میری قانونی لڑائی پوری توجہ کی متقاضی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قومی اسمبلی میں جس حلقے کی میں نمائندگی کرتا ہوں اس کے علاوہ پارلیمانی کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے محسوس کرتا ہوں کہ پارٹی کے ڈھانچے کو منظم کرنے اور اس کے تحت کام کرنے کے لیے کوئی اور شخص سیکرٹری جنرل ہونا چاہیے۔ مستقبل قریب میں پی ٹی آئی کو انتخابات کے لیے تیار کرنے کے لیے آپ کی رہنمائی چاہیے ہوگی۔

عمر ایوب نے لکھا کہ اس لیے وہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اور چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی اور پاکستان کو جو نظریہ عمران خان نے دیا ہے اس کے مطابق کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک بار پھر وہ اس اعتماد اور بھروسے کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں جو عمران خان نے ان پر ظاہر کیا ہے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو کیونکہ آپ انشاء اللہ جلد ہی وزیراعظم بن کر پاکستان کی قیادت کریں گے۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...