Home sticky post 5 وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہوگئی جو کل اسلام آباد میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس بھی ہوگا جس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...