Home سیاست ن لیگ اور پی پی قائدین کا اہم اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی پر مزید مشاورت کا فیصلہ

ن لیگ اور پی پی قائدین کا اہم اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی پر مزید مشاورت کا فیصلہ

Share
Share

 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا اہم دور ایوان صدر میں ہوا، جس میں تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا اہم دور ایوان صدر میں ہوا، مذاکرات کے لیے مسلم لیگ ن کا وفد ایوان صدر پہنچا۔

حکومتی وفد نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی سے ملاقات کی مسلم لیگ ن کے وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اور رانا ثناءاللہ ملاقات میں شامل تھے اٹارنی جنرل اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن شامل تھے۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے انتظامی معاملات جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی اور ارکان کی رائے کو مرکزی قائدین تک پہنچایا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...