Home سیاست علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنتے ہی اہم حکم جاری

علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنتے ہی اہم حکم جاری

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کے بعد پہلا حکم جاری کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں رمضان المبارک سے قبل تمام ضروری اشیاء خورو نوش کی دستیابی یقینی بنائیں، انہوں نے رمضان المبارک میں اشیاء خورو نوش کی متعین قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محکمہ داخلہ کے مراسلہ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورو نوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور عوام کو رمضان المبارک میں خصوصی ریلیف دینے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو تمام سٹیک ہولڈرز اور تاجروں کا خصوصی اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مراسلے میں کہا ہے کہ تمام بڑے بازاروں میں اشیائے خورو نوش کی مقرر کردہ قیمتوں والی فہرستیں آویزاں کی جائیں، محکمہ لائیو سٹاک اور خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو سحری اور افطار ی کے اوقات کے دوران فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق دودھ اور دہی میں ملاوٹ کی جانچ کے لیے چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں، تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں کے کنٹرول اور شکایت کے طریقہ کار کا مکمل نظام 8 مارچ 2024 کو 8 بجے تک مکمل طور پر فعال اور اپنی جگہ پر ہونا چاہئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...