Home سیاست 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے

26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے

Share
Share

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم مجوزہ ڈرافٹ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 یا 9 رکنی آئینی بینچ کے قیام اور صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ ڈرافٹ میں شامل تجاویز کے مطابق آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا، آئینی بینچ کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا، آئینی بینچ میں ردو بدل کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ کو نہیں ہو گا۔

آئینی بینچ کے تقرر کی میعادمقرر ہو گی، سوموٹو نوٹس کا سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کے لیے ترمیم کی تجویز دی گئی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر تین سینئر ترین ججز میں سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق 18 ویں آئینی ترمیم کو مکمل بحال، 19 ویں آئینی ترمیم کو مکمل ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کے تحت پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ شمار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 48 میں ترمیم بھی مجوزہ آئینی ڈرافٹ میں شامل ہے، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی صدر کو بھیجی ایڈوائس چیلنج نہیں ہوسکے گی، کسی ادارے عدالت یا اتھارٹی کو صدر کو بھیجی ایڈوائس پر تحقیقات یا کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...