Home sticky post 5 ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ، بیٹی قتل کیس میں اہم پیشرفت،پولیس شاطر، سفاک قاتل تک کیسے پہنچی؟

ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ، بیٹی قتل کیس میں اہم پیشرفت،پولیس شاطر، سفاک قاتل تک کیسے پہنچی؟

Share
Share

لاہور:ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ لاہور پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر مقتولین کے موبائل برآمد کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے جانے والوں میں ڈی ایس کا قریبی دوست اور خانسامہ شامل ہیں، ڈی ایس پی کے دوست کا نام شیراز عرف بوبی ہے۔

ڈی ایس پی نے قتل کے بعد شیراز عرف بوبی اور خانسامہ کو فون کیا، دونوں میں ایک کو بیٹی کا فون اور ایک کو بیوی کا فون دیا، خانسامہ بیٹی کا فون لے کر گجومتہ کی طرف گیا، شیراز عرف بوبی اسکی بیوی کا فون لیکر غالب مارکیٹ آگیا۔

دونوں کو فون دینے کا مقصد یہ تھا کہ ماں بیٹی الگ الگ سمت کی طرف گئی ہیں، دہرے قتل کی واردات کے بعد ڈی ایس پی نے شیراز عرف بوبی کو ایک پارسل بھی دیا تھا۔

پارسل میں مقتولین کا سامان تھا، تفتیش میں جب پولیس نے وہ پارسل کھولا تو اس پر خون کے نشانات تھے، اس کے بعد پولیس کو تفتیش آگے بڑھی اور پولیس قاتل تک پہنچ گئی۔

پولیس حکام نے کہا کہ پولیس کو قتل کی دفعہ آزاد کرنے کے لیے لواحقین کے تتیمہ بیان کا انتظار ہے، لواحقین کی جانب سے تتیمہ بیان ملنے کے بعد 302 کی دفعہ شامل کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق ابھی ڈی ایس پی کو دھمکی دینے کے مقدمہ میں پیش کیا گیا ہے، ملزم ڈی ایس پی سے ابھی آلہ قتل بھی برآمد کرنا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...