Home تازہ ترین عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کیروضہ رسول ﷺ پر حاضری دی

عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کیروضہ رسول ﷺ پر حاضری دی

Share
Share

اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

عمران اشرف نے بابرکت لمحات کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ بلاوایا آیا ہے‘‘۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف اپنے بیٹے روحان اشرف کے ہمراہ مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے ہیں اور عقب میں گنبد خضریٰ نظر آ رہا ہے۔

تاہم ان تصاویر میں بیٹے روحان اشرف کا چہرہ نہیں دکھایا گیا کیوں کہ وہ بیٹے کو منظر عام پر لانے سے گریز کرتے ہیں ۔

اداکار اور میزبان عمران اشراف نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں مومن ثاقب اور وقار ذکاء بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت کم ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا، قیمتیں برقرار،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں...

امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے 17 گاڑیوں کوکچل ڈالا دیا، 5 افراد ہلاک

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک...

نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی،تشدد کا معاملہ حل،مقدمہ واپس لے لیا

مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد...

وزیراعظم کا بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ...