Home سیاست عمران خان نیب میں پیش، 190 ملین پاوٴنڈز کی غیر قانونی منتقلی پر جواب طلب

عمران خان نیب میں پیش، 190 ملین پاوٴنڈز کی غیر قانونی منتقلی پر جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نیب میں پیش ہو گئے جہاں ان سے 190 ملین پاوٴنڈز کی غیر قانونی منتقلی پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پاوٴنڈز کے برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں نیب راولپنڈی پہنچے۔

نیب کی جانب سے عمران خان کو آج نیب دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس سلسلے میں نیب ٹیم نے عمران خان کو 18 مئی کو طلب کیا تاہم وہ غیر حاضر رہے۔ آج عمران خان کے نیب راولپنڈی پہنچنے پر 19 کروڑ پاوٴنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے آج سابق وزیر اعظم عمران خان کو 190 ملین پاوٴنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے شامل تفتیش ہونے کا نوٹس کہا ہے، تاہم عمران خان کی اہلیہ کو آج پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری نہیں ہوا۔

قبل ازیں نیب آفس کے باہر اور اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...