Home sticky post احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے، علیمہ خان

احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے، علیمہ خان

Share
Share

راولپنڈی :بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین صرف عمران خان ہیں، کسی کو شک ہے تو کیا کرسکتی ہوں، احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبریں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل ہو رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے یہ خبر کہاں سے آئی ہے؟ بانی سے ہم نے یہی سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ نون لیگ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا، چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم بانی کی طرف سے کیا بات کریں گے؟ بانی پنجاب کی جیل میں ہیں، سارے ظلم اور کیسز پنجاب میں ہو رہے ہیں، آپ ان سے بات چیت میں کیا مانگیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم خاص طور پر لائی گئی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ مل سکے، 26ویں ترمیم ہٹانی پڑے گئی تب ہی ججز کے پاس اختیارات آئیں گے، ہم تو ججز اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ایک ہی دن دونوں کیسز لگا دیے جاتے ہیں، سمجھتے ہیں ہم مایوس ہوکر گھر چلے جائیں گے، ایک ہی دن میں دو دو کیسز لگا دیتے ہیں یہ چھبیسویں ترمیم کا نتیجہ ہے، ججز کو لحاظ ہوتا تھا تو وہ وکلاء کی بات سنتے تھے مگر اب چھبیسویں ترمیم نے ملک سے رول آف لاء ختم کردیا ہے، عوام کہتے ہیں آپ اسمبلی میں واپس جاکر فوری طور پر اس ترمیم کو ختم کروائیں اور پاکستان کو درست سمت میں لے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ کنول شوزب کو شاید غلط سمجھ آئی تھی، انہوں نے کہا شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کی ہے، ہم حیران ہوگئے کہ شاید جیل میں کوئی بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی کا چیئرمین صرف بانی ہی ہے، اگر کسی کو اس پر شک ہے تو میں کیا کرسکتی ہوں پارٹی سے متعلق تمام احکامات بانی پی ٹی آئی ہی دیتے ہیں انہوں ں ے بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے۔

Share
Related Articles

صدرٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

واشنگٹن:مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا...

معرکہ حق،حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور...