Home سیاست عمران خان کی جناح ہاوٴس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

عمران خان کی جناح ہاوٴس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Share
Share

لاہور: جناح ہاوٴس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان صاحب! آپ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینی۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا آپ فکر نہ کریں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو جناح ہاوٴس حملہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 3 مقدمات میں 2جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان صاحب! آپ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینی۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا آپ فکر نہ کریں۔

دوران سماعت وکیل نے دلائل میں کہا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے۔ جیسے ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی۔ 10مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے۔

قبل ازیں عمران خان کی جانب سے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاوٴس جلاوٴ گھیراوٴ سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ اور شادمان میں درج مقدمات کے سلسلے میں عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کی تھی۔

دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے بے بنیادمقدمات درج کیے ہیں۔ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...