Home sticky post 6 عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر

Share
Share

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیل کا تاثر بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی زائل کر چکے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے، اگر اس کے بعد مذاکراتی ٹیم کی ملاقات نہ کرائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

Share
Related Articles

شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے، منیر اکرم

نیویارک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاکہ...

صیہونی حکومت کا نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری ،سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم: صیہونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری...

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش،کیس سماعت کے لئے مقرر

اتر پردیش:بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو...