Home sticky post 3 عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہیسب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالات کا جواب دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، پارٹی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویزات لے گئی تھی، ہمیں امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دنیا کی بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہے، پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے، سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں کون شریک ہوا کون نہیں؟

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں صرف وی...

سیف علی خان کی صحت سے متعلق بہن نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کردیا

ممبئی :بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن نے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...