Home سیاست عمران خان نے آج عدم پیشی پر نیب راولپنڈی کو تحریری جواب بھجوا دیا

عمران خان نے آج عدم پیشی پر نیب راولپنڈی کو تحریری جواب بھجوا دیا

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج عدم پیشی پر نیب راولپنڈی کو تحریری جواب بھجوا دیا۔جس میں موقف اختیار کیاہے کہ نیب نوٹس میں عائد الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نیب کوارسال کئے گئے تحریری جواب میں کہاگیاکہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے موجود ہوں جس کے باعث نیب راولپنڈی پیش نہیں ہوسکتا، نیب نوٹس میں عائد الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، نیب نے انکوائری میں ایک نوٹس جاری کیا جس کا مکمل جواب دے دیا تھا۔

عمران خان نے تحریری جواب میں مزید کہا کہ دوران حراست نیب نے انکوائری رپورٹ دی جو کپڑوں اور شیونگ کٹ کے ساتھ پولیس لائن میں ہی رہ گئی، پولیس لائنز میں رہ جانے والی انکوائری رپورٹ، کپڑے اور شیونگ کٹ فوراً زمان پارک بھجوائیں یا میں اپنے وکیل گوہر علی خان کو بھیجوں جو نیب دفتر سے انکوائری رپورٹ لے لے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزیدکہا کہ انکوائری رپورٹ کے بغیر نیب نوٹس کا جواب نہیں دے سکتا، برطانیہ اور حکومت پاکستان کے درمیان خط و کتابت کا ریکارڈ میرے پاس نہیں، سرکاری دستاویزات متعلقہ سرکاری اداروں کے پاس ہوں گی۔

خیال رہے کہ نیب نے گزشتہ روز زمان پارک میں 3 صفحات پر مبنی نوٹس موصول کروایا تھا، نوٹس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...