Home highlight عمران خان کو پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

عمران خان کو پمز اسپتال میں آنکھ کے اہم آپریشن کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فالو اپ طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں ان کی آنکھ کے علاج کا اہم مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران احمد خان نیازی کو 24 فروری 2026 کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں اینٹی VEGF انٹرا وٹریل انجیکشن کی دوسری خوراک لگانے کے لیے اسپتال لایا گیا۔

طبی عمل سے قبل ماہرین کے بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی جانب سے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کی گئی، جن کے نتائج نارمل آئے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔

ڈاکٹرز نے باقاعدہ رضامندی حاصل کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر میں مقررہ حفاظتی پروٹوکول اور مانیٹرنگ کے تحت کنسلٹنٹ آپتھلمولوجسٹ کی نگرانی میں مائیکروسکوپی گائیڈنس کے ساتھ اینٹی VEGF انجیکشن کی دوسری خوراک دی، جسے کامیاب قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طبی عمل کے بعد عمران خان کو مزید نگرانی کے لیے ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی رکھا گیا جبکہ ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...