Home سیاست عمران خان کا بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کادعوی اس صدی کا سب سےبڑا جھوٹ ہے،عون چوہدری

عمران خان کا بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کادعوی اس صدی کا سب سےبڑا جھوٹ ہے،عون چوہدری

Share
Share

اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بشری بی بی کونکا ح سے پہلے نہ دیکھنے پر کہا ہے عمران خان بشریٰ بی بی کا چہرہ نہ دیکھنے پر جھوٹ بول رہے ہیں، عون چوہدری کا کہنا ہے میں خودبشریٰ بی بی کو عمران خان سےملاقات کےلئے لے جاتارہا ہوں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق دست راست عون چوہدری بھی میدان میں آگئے ۔ کہا کہ بشری بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کادعوی اس صدی کا سب سےبڑا جھوٹ ہے۔

عون چوہدری نے کہا ہے خود کو قوم کا خود لیڈر بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاوں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی سے نکا ح سے پہلے درجنوں بارے ملے بھی ،دیکھا بھی ،عون چوہدری کا کہنا ہے بشری بی بی قران پرحلف دیدیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کونکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا۔

میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے لیکر جاتارہا ، سابق چیئرمین جھوٹ میں کتنا گریں گے کہ جھوٹاقران اٹھانے تک پہنچ گئے ، سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنےآجائے۔

عون چوہدری نے کہا کہ سابق چیئرمین بشری بی بی کو ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے ،گھنٹوں ملاقات کرتے رہے ، سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللہ کاشکر ہے کہ انکو وقت پر ہی چھوڑ دیا۔

نئے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی انکے اندر کے خوف کی عکاس ہے ،عون چوہدری نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں شر پھیلانے اوراداروں سے تصاد م کرنے والے کے خلاف آواز بلندکرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...