Home Uncategorized امریکا میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا،پولیس پہنچی تو عجب دل دہلا دینے والا منظر دیکھا

امریکا میں سفاک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا،پولیس پہنچی تو عجب دل دہلا دینے والا منظر دیکھا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا میں سفاک ملزم نے اپنی 74 سالہ ماں کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد پولیس کو خود فون کرکے بلایا اور جب اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس اہلکار نے گھر میں داخل ہوکر دیکھا کہ قاتل بیٹا جیفری سرجنٹ برہنہ ہوکر اپنی ماں الیگزنڈریہ کی سر کٹی لاش سے لپٹا ہوا ہے۔

پولیس کو لاش کے قریب سے ایک تیز دھار چاقو بھی مل گیا جس پر خون لگا ہوا تھا۔ ملزم نے روتے ہوئے اقبال جرم کیا اور بار بار معافی مانگتا رہا۔

قبل ازیں اسی بیٹے نے پولیس کو فون پر کہا تھا کہ میں نفسیاتی مرض بائی پالر ڈس آرڈر میں مبتلا ہوں اور ابھی ابھی اپنی ماں کو قتل کر بیٹھا ہوں۔

اس گھر کے اوپری حصے میں رہنے والی ایک بزرگ خاتون نے کہا کہ جیفری سے ملنے ان کی ماں چند روز قبل ہی آئی تھیں۔

مقتولہ الیگزنڈریہ کے اہل خانہ نے اس دل خراش واقعے پر کوئی بیان دینے سے معذرت کرلی۔ مقتولہ کی آخری رسومات ان کے پوتے یعنی قاتل بیٹے نے کی۔

پڑوسی بزرگ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے ملزم جیفری کو ہمیشہ درست حال میں پایا اور یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ سب جیفری نے کیا ہے جو اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...