Home Uncategorized امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،نعرے بازی

امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی،نعرے بازی

Share
Share

واشنگٹن: غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے حق میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے کیے اور شدید نعرے بازی کی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست الینوائے، کیلی فورنیا، نیویارک اور پیسیفک نارتھ ویسٹ کی مرکزی سڑکوں پر غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں پر اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین میں بڑی تعداد طلبا کی تھی۔

مظاہرین کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے امریکا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے بند ہوگئے جس میں گولڈن گیٹ اور بروکلین پل سمیت مصروف مغربی کوسٹل ہائی وے شامل ہے۔

شکاگو پولیس نے ہوائی اڈّوں کو جانے والے راستوں کو کھولنے کے لیے مظاہرین پر تشدد کیا اور 50 سے زائد فراد کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...