Home سیاست بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں، پارلیمنٹ کی سپرمیسی کے لیے لڑتا رہوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پربھی بلاوجہ چھاپے مارے گئے، اس وقت کسی آئی جی نے معافی نہیں مانگی تھی، ایک ملک میں دوقوانین چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہماری پینڈنگ پٹیشنز کو سنے، بانی پی ٹی آئی کی تین کیسز میں ضمانت ضروری ہے، اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو تو بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہو جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمرایوب اور میں لاہور جا کر پارٹی کنونشن کریں گے، ضمنی الیکشن کے جلسوں میں شیرافضل مروت بھی جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں ہونا چاہئے، کل ہماری ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا، صرف آصفہ بھٹو سے حلف لے کر قوم کے ساڑھے 6 کروڑ ضائع کئے گئے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ فوج ہماری ہے اور ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران کمرے میں شیشے لگائے گئے، شیشے کے کمرے میں ایک ایسا بلب لگایا گیا جس سے ریکارڈنگ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ جیل حکام نےعدالتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھا، آج ملاقات کے دوران جیل کا عملہ بھی موجود تھا۔

مفاہمت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلے ہمارے مینڈیٹ اور پھر مخصوص نشستوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، ڈاکہ ڈالنے والے اب کہتے ہیں مفاہمت کریں، ڈاکوؤں سے مفاہمت نہیں ہوتی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے کوئی گلا شکوہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کارکنان کو تنقید کا جواب نہ دینے پر مجھے سراہا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...