Home نیوز پاکستان ہر صورت میں ورلڈ کپ چاہیے، حریم شاہ کا بابر اعظم سے مطالبہ

ہر صورت میں ورلڈ کپ چاہیے، حریم شاہ کا بابر اعظم سے مطالبہ

Share
Share

لاہور:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ہر حال میں ورلڈ کپ جیت کر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں حریم شاہ نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کپتان صاحب! ہمیں ہر صورت یہ والا ورلڈ کپ چاہیے، ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر (ایکس) پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہمیشہ شکرگزاری کریں، اس سے زندگی میں کافی مدد ملتی ہے۔

بابر اعظم کے ٹوئٹ پر جہاں ان کے مداحوں نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہاں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا مطالبہ کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...