Home نیوز پاکستان اٹک میں نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ، 2 طالبات جاں بحق

اٹک میں نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ، 2 طالبات جاں بحق

Share
Share

اٹک : ماڈل پولیس اسٹیشن صدر اٹک کی حدود میں کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں واقع گاوٴں ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کر دی جس کے باعث دوطالبات جاں بحق ہوگئیں ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ماڈل پولیس اسٹیشن صدر اٹک کی حدود میں کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں واقع گاوٴں ڈھیری کوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ گولیا ں برسا دیں جن کی زد میں آکر دوطالبات زندگی کی بازی ہارگئیں ۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے 5 بچے اور وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اٹک منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اٹک کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او اٹک نے فوری طور پر پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کروا دیا۔

ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ذاتی دشمنی کی بنا پر وین ڈرائیور پر حملہ کیا جس کی زد میں آکر دو طالبات جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 6 طالب علم زخمی ہوئے۔ پولیس فرانزک ٹیم موقع پر موجود ہے اور واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پْرزور مذمت کی ۔صدرمملکت نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے،ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں سکول وین میں موجود بچوں پر فائرنگ درندگی ہے۔ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک امریکہ تعلقات پر اہم ملاقات اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin...