Home نیوز پاکستان بالاکوٹ میں پہاڑ سرک کر دریائے کنہار میں گرنے لگا،درجنوں گھروں کو شدید خطرہ لاحق

بالاکوٹ میں پہاڑ سرک کر دریائے کنہار میں گرنے لگا،درجنوں گھروں کو شدید خطرہ لاحق

Share
Share

اسلام آباد: بالاکوٹ میں مہانڈری کے علاقے میں منور نالہ سے متاثرہ پہاڑ سرک سرک کر دریائے کنہار میں گرنے لگا، 40 سے زائد گھرانے براہ راست خطرے کی زد میں آگئے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دریائے کنہار میں نئی جھیل بننے کا خدشہ ہے جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مہانڈری میں پہاڑ مسلسل سرک سرک کر دریائے کنہار میں گر رہا ہے جس سے دریا کے بہاؤ میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے جس کے نتیجے میں دریا اپنا رخ تبدیل کر سکتا ہے جبکہ نئی جھیل بننے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں جس سے ان کی زندگیوں اور املاک کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...