Home Uncategorized بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی ن لیگ کو سپیکر، جے یو آئی کو گورنر شپ دینے کی پیشکش

بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی ن لیگ کو سپیکر، جے یو آئی کو گورنر شپ دینے کی پیشکش

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے مختلف فارمولوں پر غور شروع کر دیا گیا۔

پہلی تجویز یہ ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ملکر حکومت بنائے گی، دوسری تجویز کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وفاق کی طرز پر اڑھائی اڑھائی سال کیلئے وزارت اعلیٰ سنبھالیں گی، تیسری تجویز ہے کہ وفاق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحاد نہ ہوا تو بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی حکومت بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو سپیکر شپ جبکہ جے یو آئی کو گورنر شپ دینے کی بھی پیش کش کی ہے، دونوں جماعتیں پیش کش کو قبول کرتی ہیں تو وزارت اعلیٰ پاکستان پیپلزپارٹی کے حصے میں آئے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کی صوبائی قیادت بھی اسلام آباد میں موجود ہے، حتمی فیصلے مرکزی قیادت ہی کرے گی، پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے حتمی نام کا فیصلہ بھی مرکزی قیادت کرے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...