Home Uncategorized غزہ میں حماس کے جانبازوں نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا

غزہ میں حماس کے جانبازوں نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا

Share
Share

غزہ:حماس کی القسام بریگیڈ کے جانبازوں نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کو اپنی جانب راغب کیا اور اپنے جال میں پھنسا کر متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنی اس کامیابی کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو لالچ دے کر ایک سرنگ کی تلاشی پر اکسایا۔

ابوعبیدہ کے بقول اسرائیلی فوجی اس سرنگ کو القسام جانبازوں کا ٹھکانہ سمجھ کر جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کی نیت سے پہنچے جہاں ہمارے جانباز پہلے ہی سے گھات لگائے ان کے منتظر بیٹھے تھے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ متعدد کو زخمی حالت میں قیدی بنالیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے القسام کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار حماس کا قیدی نہیں بنا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہزار 984 ہوگئی جن میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...